قرعہ اندازی

100، 1500روپے والے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15اگست ہوگی

سرگودھا(گلف آن لائن)100اور 1500روپے والے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15اگست کو پشاور اور کراچی میں ہوگی۔تفصیلات کے مطابق ان قرعہ اندازوں میں 100روپے والے قومی انعامی بانڈ کا پہلا انعام 7لاکھ روپے دوسرا انعام 2لاکھ روپے کے تین انعامات اور 1000روپے کے 1199انعامات.

جبکہ 1500روپے والے قومی انعامی بانڈز کا پہلا انعام30لاکھ دوسرا انعام 10لاکھ روپے کے تین انعامات اور 18500روپے کے 1696انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں