کرکٹرز ہماری جان ہیں، پاکستان دنیا کی ٹاپ ٹیم بنے گی، ذکا اشرف

لاہور(گلف آن لائن)چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی پاکستان کرکٹ بورڈ ذکا ء اشرف نے کہا ہے کہ کرکٹرز ہماری جان ہیں، پاکستان دنیا کی ٹاپ ٹیم بنے گی.

لاہور قلندرز کے کام کو سراہتا ہوں، پرائیویٹ سیکٹر سے یہاں تک آنا ایک بڑی بات ہے،قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر میں آنے والاپہلا چیئرمین ہوں، یہ سینٹر متاثر کن ہے، لاہور قلندرز کے لیے میری دعائیں ہیں۔

دعا ہے کہ ہماری ٹیمیں آنے والے ایونٹس میں اچھا پرفارم کریں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مینز کرکٹ کے کنٹریکٹس کو دگنا کر دیا گیا ہے، ویمن قومی کرکٹرز کے سنٹرل کنٹریکٹ میں بھی اضافہ کر رہے ہیں۔

ویمن کرکٹرز کے ڈومیسٹک کرکٹ کے کنٹریکٹس بھی شروع کر رہے ہیں۔چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے بتایا کہ ویمن کرکٹرز کے لیے پاتھ وے پروگرام شروع کیا جارہا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں