حمزہ شہباز کامسافر بس میں آتشزدگی کے واقعہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار

لاہور(گلف آن لائن )سابق وزیراعلی پنجاب و نائب صدر مسلم لیگ (ن) حمزہ شہباز شریف نے موٹروے پر مسافر بس میں آتشزدگی کے واقعہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے ۔

اپنے بیان میں حمزہ شہباز نے کہا کہ کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق افراد کے درجات بلند کرے اور زخمیوں کو جلد صحتیابی دے ۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ زخمیوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات میسر ہونی چاہئیں۔ انہوں نے کہاکہ حادثے کی تحقیقات ہونی چاہئیں کہ ڈیزل سے لوڈ پک اپ موٹروے پر کیسے چڑھی۔ ہم سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں