عائشہ عمر

ٹی وی کے فنکاروں نے پاکستان فلم انڈسٹری کو نئی زندگی دی ہے ، عائشہ عمر

لاہور ( گلف آن لائن) نامور اداکارہ عائشہ عمر نے کہا ہے کہ ٹی وی کے فنکاروں نے پاکستان فلم انڈسٹری کو نئی زندگی دی ہے جو نہایت خوش آئند بات ہے ۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ چند سال پہلے تو پاکستان میں فلمیں بننا ہی بند ہو گئی تھیں اور اس بات کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ پاکستانی فلم انڈسٹری کو اب دوبارہ سے اپنے قدموں پر کبھی کھڑا نہیں کیا جا سکت.

مگر ٹی وی کے فنکاروں کی فلموں میں آمد سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بھرپور اضافہ ہوا اور اب دھڑا دھڑ اچھی اور معیاری فلمیں بنائی جا رہی ہیں جو انڈسٹری کی تعمیر اور بقاء کے لئے نہایت ضروری ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں عائشہ عمر نے کہا کہ بنیادی طور پر ٹی وی اداکارہ و ماڈل ہوں لیکن جب بھی کسی فلم میں اچھا کردار ملتا ہے تو اسے ضرور قبول کرتی ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں