چین

چین اور جنوبی افریقہ کے تعلقات کو نمایاں فروغ ملا ہے، چینی صدر

بیجنگ (گلف آ ن لائن)جوہانسبرگ میں برکس ممالک کے رہنماؤ ں کے 15 ویں اجلاس میں شرکت اور جنوبی افریقہ کے سرکاری دورے کے لیے تشریف لے جانے کے موقع پر چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ کا اہم مضمون جنوبی افریقہ کے مرکزی اخبارات اور آزاد میڈیا ویب سائٹ پر شائع ہوا۔ مضمون کا عنوان ہے ” چین -جنوبی افریقہ کے تعاون کے بحری جہاز کو روانہ ہونے دیں” ۔

پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق مضمون میں کہا گیا ہے کہ چین اور جنوبی افریقہ کے سفارتی تعلقات کے قیام کے 25 سالوں میں چین اور جنوبی افریقہ کے تعلقات کو نمایاں فروغ ملا ہے اور ترقی پزیر ممالک کے سب سے اہم متحرک دو طرفہ تعلقات بن چکے ہیں۔ دونوں ممالک کے تعلقات ” سنہری دور”میں داخل ہوچکے ہیں اور روشن مستقبل کے حامل ہیں۔

جنوبی افریقہ پہلا افریقی ملک ہے جس نے چین کے ساتھ ” بیلٹ اینڈ روڈ” کی مشترکہ تعمیر کے تعاون کے معاہدے پر دستحط کئے تھے اور تسلسل کے ساتھ 13 سالوں میں افریقہ میں چین کا سرفہرست تجارتی ساتھی ہے۔ جنوبی افریقہ کے کاروباری ادارے چینی مارکیٹ میں سرمایہ لگارہے ہیں اور چین کی معاشی و معاشرتی ترقی کے لیے اہم خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

تاریخ کے نئے نقطہ آغاز پر چین -جنوبی افریقہ تعلقات کے دنیا بھر میں اہم اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ توقع ہے کہ اس دورے سے جنوبی افریقہ کے صدر کے ساتھ چین -جنوبی افریقہ جامع اسٹریٹجک ساتھی کے تعلقات کا نیا باب شروع کریں گے۔

بارہ سالوں میں جنوبی افریقہ برکس تعاون نظام کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔ چین برکس ساتھی کے ساتھ مل کر کھلے اور مشترکہ کامیابی کے حامل برکس روح کی روشنی میں عالمی حکمرانی میں برکس تعاون نظام کے کردار کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں