election-commission

عدالت نے الیکشن کمیشن کو عمران کے خلاف حتمی فیصلے روک دیا

لاہور (گلف آن لائن) لاہور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو عمران خان کے خلاف حتمی فیصلے روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس وحید خان نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف الیکشن کمیشن کی جاری توہین عدالت کی کارروائی کی درخواست پر سماعت میں کی۔

بیرسٹر سمیر کھوسہ کی وساطت سے دائر درخواست میں الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے عمران خان نے الیکشن کمیشن کا20جون کا حکم نامہ چیلنج کیا ہواہے۔

عدالت نے وکلاءکے دلائل سننے کے بعد الیکشن کمیشن کو چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف حتمی فیصلہ کرنے سے روک دیا اور درخواست چیف جسٹس کو بھجواتے ہوئے فل بنچ کے روبرو لگانے کی سفارش کی۔

جسٹس محمد وحید خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کیس میں اپنی کارروائی جاری رکھے مگر سپریم کورٹ کے فیصلے تک کیس کا حتمی فیصلہ نہیں کرے گا۔

عدالت نے درخواست پر الیکشن کمیشن سمیت فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ دو ملزمان میں سے ایک کو شوکاز نوٹس جاری کر رہے ہیں، شریک ملزم کی معذرت قبول کرکے معافی دے رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں