چین کے صدر شی جن پھنگ

گزشتہ 10 سالوں کے دوران ذاتی طور پر چین-جنوبی افریقہ کے تعلقات کی بھرپور ترقی دیکھی ہے، چینی صدر

پریٹوریا (گلف آن لائن)چین کے صدر شی جن پھنگ نے پریٹوریا ایوان صدر میں جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا سے بات چیت کی ہے۔منگل کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق شی جن پھنگ نے کہا کہ جنو بی افریقی صدر کی رہنمائی میں جنوبی افریقہ کو قومی ترقی اور بین الاقوامی اثر و رسوخ میں اضافے کے حوالے سے پیش رفت ملی ۔

چین اس سے خوش ہے اور جنوبی افریقہ کی ترقی کے راستے پر مزید ترقی کی خواہش کرتا ہے۔ گزشتہ 10 سالوں میں میں نے ذاتی طور پر چین-جنوبی افریقہ کے تعلقات کی بھرپور ترقی دیکھی ہے۔میں نے نہ صرف جنوبی افریقہ کی ڈربن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی میں کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے قیام کا مشاہدہ کیا، بلکہ جنو بی افریقی صدر کے ساتھ جنوبی افریقہ میں بی اے آئی سی فیکٹری کی پیداواری لائن کے آغاز کے بٹن کو دبایا۔

تاریخ کے نئے نقطہ آغاز پر دنووں ممالک کی مشترکہ خواہش ہے کہ روایتی دوستی جاری رکھا جائے ، تعاون کووسعت دی جائے اور مشاورت کو مضبوط بنایا جائے ۔ چینی صدر شی جن پھنگ نے مزید کہا کہ میں صدر صاحب کے ساتھ مل کر چین – جنوبی افریقہ اسٹرٹیجک شراکت داری کے تعلقات کو آگے بڑھانے کی کوشش کرنا چاہتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں