pml

ملک کی بھنور میں پھنسی کشتی کو انشا ءاللہ نواز شریف ہی نکالیں گا؛ سینئر رہنماءرانا عمردراز

جاتی امراء( گلف آن لائن)ملک کی بھنور میں پھنسی کشتی کو انشا ءاللہ نواز شریف ہی نکالیں گے ،ن لیگ کے قائد سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی واپسی پر فقیدالمثال استقبال کر یں گے اور عوام دو تہائی اکثر یت سے الیکشن میں کا میابی سے ہم کنار کریں گے،

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماءرانا عمردراز میڈیا سے کر رہے تھے انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ دور اقتدار سے قبل ملک دہشت گردی کی لپیٹ میں، او ر اندھیروں میں ڈوبا ہوا تھا، کراچی کی رونقیں ویران ریلوے تباہ عوام کنگال بے روز گاری کا دور، میاں نوز شریف کے ہاتھ میں پاکستان کی تقدیر بدلنے کی لکیر ہے انہوں نے دہشت گردی کا خاتمہ، کراچی کو اجالوں میں تبدیل کیا،

ریلوے کا قبلہ درست کیا،انشا ءاللہ جلد میاں نواز شریف کی قیادت میں عوام خوشحال اور ملک ترقی کے منازل طے کرے گا،نواز شریف کی واپسی قومی سیاست کے علمبردار کی واپسی جلد متوقع ہے، وہ پانچ سال کی طو فانی سیاہ رات کے بعد نوید سحر ثابت ہونگے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں