چین کی ایران کو بر کس کا رکن بننے پر مبا رکباد

چین کی ایران کو بر کس کا رکن بننے پر مبا رکباد

جو ہانسبر گ (گلف آن لائن)چینی صدر شی جن پھنگ نے جوہانسبرگ میں برکس سربراہی اجلاس کے موقع پر ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات کی۔جمعرات کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق شی جن پھنگ نے ایران کو برکس کا رکن بننے پر مبارکباد دی۔ شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ تمام ممالک کی مشترکہ کوششوں کے ذریعے برکس رہنماؤں کے اجلاس میں رکنیت کو بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا، جو ایک تاریخی واقعہ ہے۔

نئے اراکین تمام بااثر ممالک ہیں اور خیال کیا جاتا ہے کہ ان کا دنیا پر بڑا اثر ہے۔ چین کثیرالجہتی کی صحت مند اور مضبوط ترقی کو فروغ دینے کے لیے برکس اور دیگر کثیر الجہتی پلیٹ فارمز پر ایران کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے تیار ہے۔شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ اس سال فروری میں جناب صدر کے چین کے کامیاب دورے کے بعد دونوں ممالک کے مختلف شعبوں میں طے پانے والے اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے اقدامات اٹھائے گئے اور ان کے مثبت نتائج حاصل ہوئیے ہیں۔

مجھے بہت خوشی ہے کہ چین، ایران اور سعودی عرب کی مشترکہ کوششوں سے مشرق وسطیٰ میں سلامتی اور استحکام کو فروغ ملا ہے۔ چین ایران کے ساتھ دوستی کو مضبوط بنانے، باہمی اعتماد کو گہرا کرنے، ایک دوسرے کے بنیادی مفادات سے متعلق امور پر ایک دوسرے کی حمایت جاری رکھنے اور مزید نتائج حاصل کرنے کے لیے چین ایران جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں