cotton

روئی اور پھٹی کی قیمتوں میں غیر معمولی تیزی کا رجحان

فیصل آباد (گلف آن لائن)روئی اور پھٹی کی قیمتوں میں غیر معمولی تیزی کا رجحان،صرف دو روز کے دوران پاکستان میں روئی کی قیمتوں میں ریکارڈ سات سو روپے فی من اضافہ۔

پنجاب میں روئی کی قیمتیں انیس ہزار500روپے جبکہ سندھ میں اٹھارہ ہزار700روپے فی من تک پہنچ گئیں جبکہ آئندہ ایک دو روز کے دوران ان میں اضافہ متوقع ہے۔

کاشتکاروں میں خوشی کی لہر۔چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے بتایا کہ ڈالر کی قدر میں مسلسل ریکارڈ اضافے اور کپاس(پھٹی) کی ترسیل میں غیر متوقع کمی کے باعث روئی کی قیمتوں میں زبردست تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

نے بتایا کہ رواں سال پاکستان میں بہترین موسمی حالات اور کاٹن زونز میں گنے کی کم کاشت کے باعث ماحولیاتی آلودگی میں کمی واقع ہونے سے روئی کا معیار بین الاقوامی معیار کے مطابق ہونے کے باعث پاکستانی ٹیکسٹائل ملز کی جانب سے بھر پور خریداری کے ساتھ ساتھ رواں سال ایک غیر ملکی فرم بھی پاکستان سے بڑی مقدار میں روئی کی خریداری کر رہی ہے جس کے باعث روئی کی قیمتوں میں ریکارڈ تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مختلف شہروں میں کپاس (پھٹی)کی قیمتوں میں بھی تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے اور اکثر شہروں میں پھٹی کی قیمتیں آٹھ ہزار 500روپے فی چالیس کلو گرام سے بڑھ گئی ہیں جبکہ بلوچستان کے شہر خارن میں گزشتہ روز پھٹی کی قیمتیں دس ہزار روپے فی چالیس کلو گرام تک پہنچ گئی ہیں جبکہ توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ آئندہ چند روز کے دوران پاکستان میں روئی اور پھٹی کی قیمتوں میں مزید تیزی کا رجحان سامنے آئے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں