محسن نقوی

ایل ڈی اے درخواست گزاروں کو دہلیز پر دستاویزات اور این او سیز فراہم کرے گا،محسن نقوی

لاہور (گلف آن لائن) نگراں وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کا شہریوں کی سہولت کیلئے احسن اقدام، ایل ڈی اے درخواستیں جمع کرانے والے شہریوں کو ان کی دہلیز پر دستاویزات یا این او سیز فراہم کرے گا۔

وزیر اعلی محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر ایل ڈی اے نے گھروں میں دستاویزات کی ڈلیوری سروس ”دستک” کا آغازکردیاہے۔وزیر اعلی کی زیرصدارت ہفتہ کو ایل ڈی اے گورننگ باڈی کے اجلاس میں گھروں میں دستاویزات کی فراہمی کے پروگرام کی منظوری دی گئی،75سال سے زائد عمر کے بزرگ درخواست گزاروں کو دستاویزات ان کے گھر پر مفت فراہم کی جائیں گی۔

اجلاس میں دیگر شہروں میں رہائش پذیر درخواست گزاروں کے لئے بھی دستاویزات کی ڈلیوری سروس شروع کرنے کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ٹیپا میں ایم اینڈ آرڈائریکٹوریٹ قائم کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔اجلاس میں ایل ڈی اے کی پراپرٹی پر بل بورڈز نصب کرنے کی منظوری اورسیوریج ٹرنک انفراسٹرکچر چارجزکے ازسر نو تعین کیلئے کمیٹی کی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں بڑی پرائیویٹ آبادیوں میں سیوریج اور ڈرینج چارجز کااز سر نو جائزہ لینے کے لئے قائم کمیٹی نے رپورٹ پیش کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اکبر چوک فلائی اوورز کے ساتھ کالج روڈ بھی بنے گی۔ اجلاس کے دوران پراجیکٹ میں کالج روڈ کی تعمیر وتوسیع شامل کیلئے ترمیم شدہ پی سی ون کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں نئے تعمیر شدہ سپورٹس کمپلیکس کے انتظامی امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔چیف سیکرٹری،ایل ڈی اے گورننگ باڈی کے ارکان،چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ،سیکرٹریز خزانہ،ہاﺅسنگ، لوکل گورنمنٹ،کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں