mahira-khan

سیریز میں ماہرہ خان کے ساتھ محب مرزا اور مومل شیخ سمیت دیگر اداکار بھی شامل ہوں گے

کراچی(گلف آن لائن) پاکستان شوبز کی سُپر اسٹار ماہرہ خان کی نئی مختصر سیریز کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ایکسپریس انٹرٹینمنٹ کی جانب سے پیش کی جانے والی اس مختصر سیریز میں ماہرہ خان سماجی مسائل، خواتین کے ساتھ بدسلوکی زیادتی اور ان کے حقوق کو اُجاگر کرتی نظر آئیں گی۔

سیریز میں ماہرہ خان کے ساتھ محب مرزا اور مومل شیخ سمیت دیگر اداکار بھی شامل ہوں گے۔رضیہ میں ماہرہ ایک مضبوط کردار نبھاتی نظر آئیں گی۔

اداکارہ کے مداح ایک عرصے سے انہیں ٹی وی اسکرین پر دیکھنے کے منتظر ہیں جو اس سیریز کی ریلیز کا بےصبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں