پرویز الٰہی

پرویز الٰہی کی رہائی فیصلے کے خلاف اپیل خارج کرنے کا فیصلہ جاری

لاہور (گلف آن لائن)لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب حکومت کی پرویز الٰہی کی رہائی کے سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف اپیل خارج کرنے کا فیصلہ جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد وحید اور جسٹس سلطان تنویر پر مشتمل ڈویژن بینچ نے پنجاب حکومت کی پرویز الٰہی کی رہائی کے سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف اپیل خارج کرنے کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ سنگل بنچ کا پرویز الٰہی کو دیا گیا ریلیف قانون کے اصولوں سے مطابقت رکھتا ہے،

سنگل بنچ کا فیصلہ ان ہی اصولوں پر ہے جو سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ نے دئیے ہیں۔عدالت نے کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل خالد اسحاق نے کہا سنگل بنچ نے فیصلے میں مانگی گئی استدعا سے تجاوز کیا۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ایڈووکیٹ جنرل کا اعتراض درست نہیں، سنگل بنچ نے درخواست میں کی گئی استدعا کے مطابق ہی ریلیف دیا، سنگل بنچ فیصلے میں مداخلت کی ضرورت نہیں اس لئے اپیل خارج کی جاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں