telecom

ٹیلی کام میشنری کی درآمدات میں جولائی کے دوران اضافہ ریکارڈ

فیصل آباد (گلف آن لائن)ٹیلی کام میشنری کی درآمدات میں جولائی کے دوران اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی میں ٹیلی کام میشنری کی درآمدات کاحجم 91 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 32 فیصدزیادہ ہے،

گزشتہ سال جولائی میں ٹیلی کام میشنری کی درآمدات پر69 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا،جون کے مقابلہ میں جولائی میں ٹیلی کام میشنری کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر6 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

جون میں ٹیلی کام میشنری کی درآمدات کاحجم 96 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوجولائی میں کم ہوکر91 ملین ڈالرہوگیا، اعدادوشمارکے مطابق جولائی میں موبائل فونز کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر76 فیصدکااضافہ ہوا،

اس کے برعکس ٹیلی کام آلات کی درآمدات میں 24 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں