اسٹامپ ڈیوٹی

پنجاب حکومت نے اسٹامپ ڈیوٹی میں 2سے 10گنا تک اضافہ کردیا

فیصل آباد (گلف آن لائن)پنجاب حکومت نے اسٹامپ ڈیوٹی میں 2سے 10گنا اضافہ کردیا،بیان حلفی، معاہدوں، طلاق، پاور آف اٹارنی، کرایہ داری سمیت دیگر کے لئے اسٹامپ ڈیوٹی بڑھا دی، اسٹامپ ڈیوٹی کی مد میں سالانہ 4ارب 21کروڑ روپے عوام کی جیبوں سے مزید نکلوائے جائیں گے۔

بتایا گیا ہے کہ نگراں پنجاب حکومت نے اسٹامپ ڈیوٹی میں 2سے 10گنا اضافہ کردیا ہے، دستاویزات کے مطابق اضافہ بڑھتی مہنگائی کے پیش نظر کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق بیان حلفی، معاہدوں، طلاق، پاور آف اٹارنی، کرایہ داری سمیت دیگر کیلئے اسٹامپ پر ڈیوٹی بڑھ گئی ہے۔بیان حلفی کا ریٹ 100روپے سے بڑھا کر 300روپے کردیا گیا،

غیر منقولہ جائیداد کی فروخت کے لئے اسٹامپ ڈیوٹی 1200سے بڑھا کر 3ہزار روپے، پانچ لاکھ تک کے معاہدے کی اسٹامپ ڈیوٹی 1200سے 3ہزار ہوگئی، طلاق کے لئے اسٹامپ فیس 100روپے سے دس گنا بڑھا کر ایک ہزار روپے کردی گئی۔رپورٹ کے مطابق اسٹامپ ڈیوٹی کی مد میں سالانہ 4ارب 21کروڑ روپے عوام کی جیبوں سے مزید نکلوائے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں