گیبون

ملک گیبون کی فوج نے اقتدار پر قبضہ کرلیا

لبریویل(گلف آن لائن) ملک گیبون کی فوج نے حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار پر قبضہ کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گیبون میں صدارتی الیکشن میں 64سالہ بونگو علی بونگو اونڈیمبا کی مسلسل تیسری بار فتح کے اعلان کے دو روزبعد فوج نے اقتدار پر قبضے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابی نتائج کو منسوخ اور پارلیمنٹ کو معطل کرکے فضائی و بری سرحدیں غیر معینہ مدت کے لئے بند کردی گئی ہیں۔صدر علی بونگو کا خاندان گیبون پر 56سال سے حکومت کر رہا ہے،

نئے انتخابات کے نتائج کے بعد وہ پھر برسراقتدار ہوئے تھے۔انتخابات میں اپوزیشن جماعتوں نے علی بونگو خاندان کے طویل اقتدار کو توڑنے کی ناکام کوشش کی تھی اسی کشمکش میں ملک میں سیاسی بحران اور کشیدگی میں اضافہ ہوا،کرفیو، عالمی مبصرین کی کمی، غیر ملکی نشریات کی معطلی، انٹرنیٹ سروس بندش نے انتخابی عمل کی شفافیت بارے خدشات کو جنم دیا اور اپوزیشن نے نتائج ماننے سے انکار کردیا تھا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فوج کے اقتدار پر قبضے کے وقت دارالحکومت لبریویل میں فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں