imran-khan-1

چیئرمین پی ٹی آئی نے ضمانتیں منسوخ کرنے کا اقدام چیلنج کردیا

لاہور (گلف آن لائن) پی ٹی آئی چیئرمین نے دہشتگردی کے مقدمات میں ضمانتیں منسوخ کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

درخواستوں میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج، تھانہ گلبرگ اور تھانہ سرور روڈ پولیس کو فریق بنایا گیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وہ مسلسل انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوتے رہے،

اس دوران ٹرائل کورٹ نے درخواست گزار کو توشہ خانہ کیس میں سزا سنا دی۔ درخواست کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ پولیس نے سابق وزیراعظم کو گرفتار کر کے اٹک جیل منتقل کردیا، جہاں سے وہ جیل میں ہونے کی بنا پر انسدادِ دشتگردی عدالت میں پیش نہ ہوئے۔

درخواست کے مطابق ٹرائل کورٹ نے عدم پیروی پرچیئرمین پی ٹی آئی کی لی گئی ضمانتوں کو مسترد کر دیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ ٹرائل کورٹ کا ضمانتوں کو کینسل کرنے کا 11 اگست کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں