miankashif

اسلام آباد،پاکستان فرنیچر کونسل کا وفد سی ای او میاں کاشف اشفاق کی سربراہی میں روس کے دورے پر روانہ

اسلام آباد (گلف آن لائن) پاکستان فرنیچر کونسل (پی ایف سی) کا وفد سی ای او میاں کاشف اشفاق کی سربراہی میں جمعرات کو روس کے دورے پر روانہ ہو گیا۔

روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ایف سی ملک کے متحرک فرنیچر سیکٹر کی نمائندہ تنظیم ہے، اس دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون، سرمایہ کاری کے مواقع کی تلاش، مشترکہ منصوبوں کا فروغ، فرنیچر کی صنعت میں اشتراک عمل اور باہمی ترقی کا فروغ ہے۔

انہوں نے کہا کہ روس اور پاکستان کی فرنیچر انڈسٹری کے پوٹینشل کو مد نظر رکھتے ہوئے وفد ایسی شراکت داریوں پر توجہ مرکوز کرے گا جن سے نہ صرف تجارت میں اضافہ ہو گا بلکہ ثقافتی تبادلے کو بھی فروغ ملے گا اور دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کو بھی تقویت ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے ہم آگے بڑھیں گے اس طرح کی کوششیں نہ صرف دونوں ممالک کی معاشی بہتری میں معاون ثابت ہوں گی بلکہ یہ پاکستان اور روس کے درمیان پائیدار دوستی کو مزید مستحکم کریں گی۔

انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ اس دورے کے نتائج دوطرفہ تعلقات میں اضافے اور ایک خوشحال مستقبل کی بنیاد رکھیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں