urea-fertilizer

فیصل آباد تحصیل سمندری میں کھاد کی ذخیرہ اندوزی پر بڑی کارروائی کرکے 1200 سے زائد بوریاں قبضہ میں لے لی گئیں

فیصل آباد (گلف آن لائن)تحصیل سمندری میں کھاد کی ذخیرہ اندوزی پر بڑی کارروائی کرکے 1200 سے زائد بوریاں قبضہ میں لے لی گئیں۔

اسسٹنٹ کمشنر سمندری سلیمان منشاءنے چھاپہ مار کر گودام میں ذخیرہ کی گئی کھاد کی بوریاں برآمد اورگودام سیل کرادیا۔

انہوں نے کہا کہ کسی کو کسانوں کا استحصال نہیں کرنے دیں گے۔

کھادڈیلرز ذخیرہ اندوزی سے باز رہیں بصورت دیگروہ جیل میں ہونگے۔

انہوں نے بتایا کہ قبضہ میں لے گئی بوریاں مقررہ سرکاری نرخوں پر فروخت کرائی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں