میزائل دشمنوں کو سازش سے قبل دو بار سوچنے پر مجبورکر ے گا،پیوٹن

ماسکو (گلف آن لائن) روس نے بین البر اعظمی بیلسٹک میزائل جنگی بیڑے میں شامل کرلیا ہے۔

روسی میڈیا کے مطابق روس نے 10سے زائد جوہری وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت کا حامل بین البر اعظمی بیلسٹک سرمت میزائل اپنے جنگی بحری بیڑے میں شامل کرلیا ہے۔

2022ءمیں ماسکو نے میزائل کا کامیاب تجربے کیا تھا۔

دوسری جانب روسی صدر پیوٹن نے کہا ہے کہ یہ ہتھیار روس دشمنوں کو کوئی سازش کرنے سے قبل دو بار سوچنے پر مجبورکر ے گا۔

برطانوی تجزیہ کار وں نے کہا ہے کہ روسی سرمت میزائل برطانوی دارالحکومت کو 6منٹ میں تباہ کرسکتا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں