سرحد پار تجارت

پاکستان اورمغربی ایشیا کے درمیان تجارتی خسارہ میں جاری میں سالانہ بنیادوں پرکمی

اسلام آباد (گلف آن لائن) پاکستان اورمغربی ایشیا کے ممالک کے درمیان تجارتی خسارہ میں جاری مالی سال کے پہلے مہینہ میں سالانہ بنیادوں پرکمی ریکارڈکی گئی ہے، جولائی میں مغربی ایشیا کو برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر16.55 فیصد کااضافہ جبکہ ان ممالک سے درآمدات میں 165 فیصدکی نمایاں کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی میں سعودی عرب، ترکی، اردن، یواے ای اورمغربی ایشیا کے دیگرممالک کوبرآمدات سے ملک کو267.38 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجو گزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 16.55 فیصدزیادہ ہے،

گزشتہ سا ل جولائی میں مغربی ایشیا کے ممالک کوبرآمدات سے ملک کو229.41 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔مالی سال 2023 میں مغربی ایشیا کے ممالک کوپاکستانی برآمدات کاحجم 3.027 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جومالی سال 2022میں 3.40 ارب ڈالرتھا۔ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے مہینہ میں مغربی ایشیا کے ممالک سے درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر165 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

جولائی 2023 میں مغربی ایشیا کے ممالک سے درآمدات میں پر865 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواجوگزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 165 فیصدکم ہے، گزشتہ سال جولائی میں مغربی ایشیا کے ممالک سے درآمدات پر2.367 ارب ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔ مالی سال 2023 میں سعودی عرب، ترکی، اردن، یواے ای اورمغربی ایشیا کے دیگرممالک سے درآمدات کاحجم18.88 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا جو مالی سال 2022میں20.39 ارب ڈالرتھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں