fbr

این ٹی این کے باوجود گوشوارہ جمع نہ کرانے والوں کیخلاف شکنجہ تیار کیا جائے‘ لاہور ٹیکس بار

لاہور(گلف آن لائن) لاہور ٹیکس بار کے سینئر ممبر سابق چیئرمین سیلز ٹیکس ریفنڈز کمیٹی طارق محمود میونے کہا ہے کہ 76لاکھ این ٹی این ہولڈرز میں سے گزشتہ سال صرف 36لاکھ نے گوشوارہ جمع کرایا،غریب کو مارنے کی بجائے اشرافیہ سے ٹیکس وصولی کو یقینی بنایا جائے،

این ٹی این نمبر رکھنے کے باوجود گوشوارہ جمع نہ کرانے والوں کے خلاف شکنجہ تیار کرنا چاہیے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹیکس بار میں ممبران، کاروباری اور سماجی شخصیات سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پرفرمان الٰہی،عرفان خان،ارشد قصوری،آس محمد،محمد ندیم،فرحان خان اور دیگر بھی موجود تھے۔طارق محمود نے کہا کہ حکومت اور ایف بی آر کو گوشوارہ جمع کرانے کے حوالے سے بھرپور آگاہی مہم کا آغاز کرنا چاہیے،اس کے ساتھ ساتھ ایف بی آر اپنے سسٹم کی استعداد کار بڑھانے پر بھی توجہ مرکوز کرے۔

انہوں نے کہا کہ جب تک برآمدات اور ٹیکس نیٹ فروغ نہیں پائے گا پاکستان کی معیشت میں سدھار نہیں آ سکتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں