imran-shah

سائفر کیس سننے والے خصوصی عدالت کے جج ایک ہفتے کی رخصت پر چلے گئے

اسلام آباد (گلف آن لائن) سائفر کیس،جج رخصت پر چلے گئے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کیخلاف سائفر کیس سننے والے خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین ایک ہفتے کی رخصت پر چلے گئے ہیں۔ پی ٹی آئی وکلاءنے ڈیوٹی جج کے روبرو درخواست ضمانت سننے کیلئے درخواست دائر کر دی۔

جج راجہ جواد عباس نے قرار دیا کہ ہائیکورٹ مارک کر دے گی تو سیکرٹ ایکٹ عدالت کا کیس سن سکتا ہوں۔وکیل بابر اعوان نے کہا کہ جج باتھ روم میں بھی جج ہوتا ہے اور سبزی خریدتے ہوئے بھی جج ہوتا ہے،ایک درخواست دائر کر دیتے ہیں پھر ہائیکورٹ بھی چلے جاتے ہیں۔ جج نے کہا کہ ٹھیک ہے آپ درخواست دائر کر دیں پھر دیکھ لیتے ہیں۔

عدالت نے دن بارہ بجے درخواست سننے کیلئے نوٹس جاری کر دیا۔پراسکیوٹر ایف آئی اے نے قانونی نکتہ اٹھایا کہ پی ٹی آئی والے کس طرح اس عدالت میں درخواست دائر کر سکتے ہیں جس پر بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ ڈیوٹی جج عدم پیروی پر ضمانت مسترد کر سکتا ہے تو ڈیوٹی جج کیس کیوں نہیں سن سکتا؟۔

یاد رہے کہ اس سے قبل آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے سماعت کی۔ ایف آئی اے نے درخواست ضمانت ملتوی کرنے کی استدعا کی۔

عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی درخواست پر میرٹ پر دلائل نہ ہو سکے۔ ایف آئی اے پراسکیوٹر نے بتایا کہ عمران خان نے اس عدالت سے متعلق درخواست دائر کی،انہوں نے دائرہ اختیار کو بھی چیلنج کر رکھا ہے۔

جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے اہم ریمارکس دئیے کہ جیل سماعت میں عمران خان کو کہا میرٹ پر جا¶ں گا،آئی ایم ناٹ دلاور،آئی ایم دلیر۔ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت پر سماعت 4 ستمبر تک ملتوی کر دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں