sharukh-daughter

شاہ رخ خان پہلی بار اپنی بیٹی کے ساتھ بڑے پردے پر جلوہ گر ہوں گے

ممبئی(گلف آن لائن)بالی ووڈ کے مشہوراداکار شاہ رخ خان کے دنیا بھرمیں چاہنے والے موجود ہیں،مداحوں کو انکی نئی آنے والی فلموں کو بے صبری سے انتظار رہتا ہے۔

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان اپنی بیٹی سوہانا کے ساتھ نامورفلمسازسجوئے گوش کی نئی فلم میں جلوہ گر ہوں گے۔سوہانا خان اپنے شوبزکیریئرکا آغازڈائریکٹرزویا اخترکی نئی نیٹ فلکس فلم ’دی آرچیز‘ سے کر رہی ہیں اوراگلے پروجیکٹ میں وہ اپنے والد کے ساتھ نظر آئیں گی۔

بھارتی میڈیا نے اپنے ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ سجوئے گوش کی نئی فلم میں شاہ رخ خان کا کردارکومیو نہیں ہوگا بلکہ وہ ایک کیریکٹرکے ساتھ فلم کا حصہ بنیں گے۔

نئی فلم ایک جاسوسی تھرلرہوگی اور اس میں سوہانا خان ایک جاسوس کے مرکزی کردار میں نظر آئیں گی جبکہ ان کے ہینڈلر کا کردار شاہ رخ خان کریں گے۔فلم کی پری پروڈکشن کا کام شروع کیا جاچکا ہے جبکہ دیگر کاسٹ اورریلیز کے حوالے سے نئی معلومات جلد سامنے آنے کی توقع کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں