ٹرمپ کیخلاف الیکشن مداخلت کیس براہ راست نشر ہوگا

واشنگٹن(گلف آن لائن)سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف جارجیا میں الیکشن مداخلت کے کیس کی سماعت براہ راست نشر کی جائے گی۔

غیر ملکی میڈیاکے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف جارجیا میں الیکشن مداخلت کیس کی سماعت کرنے والی عدالت نے کیس کی سماعت براہ راست نشر کرنے کا حکم دیا ہے جس کے بعد اب اس مقدمے کی سماعت براہ راست ٹی وی چینلز پر نشر کی جائے گی۔

ٹرمپ نے عدالت کے اس فیصلے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ردعمل کا اظہار کیا اور الزام عائد کیا کہ انہیں انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور کہنا تھا کہ وہ انتہائی متعصب اور بدعنوان نظام کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ جنہوں نے 2024 کے صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کر رکھا ہے اور وہ ری پبلکنز کی صدارتی نامزدگی کی دوڑ میں بدستور سب سے آگے ہیں۔واضح رہے کہ کپیٹل حملہ کیس میں گزشتہ روز ٹرمپ کے دو حامیوں کو بھی سزا سنائی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں