gabon

گبون میں فوج کا تین روز سے بند ملکی سرحدیں کھولنے کا اعلان

لائبرویلے(گلف آن لائن)افریقی ملک گبون میں فوج نے تین روز سے بند ملکی سرحدیں کھولنے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فوج کا کہنا تھا کہ گبون کی زمینی، فضائی اور بحری سرحدیں کھول دی جائیں گی۔

گبون میں 30 اگست کو فوج نے حکومت کے خلاف بغاوت کا اعلان کیا تھا۔

فوج نے انتخابی نتائج مسترد کر کے قومی ادارے تحلیل کر دئیے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں