behroz

نوشے کے کردار کی مقبولیت نے کبھی بھی میر اساتھ نہیں چھوڑا،بہروز سبزواری

لاہور(گلف آن لائن)سینئر اداکار بہروز سبزواری نے کہا ہے کہ کسی دور میں تمام ڈرامے کی ریکارڈنگ پی ٹی وی کے اندر موجودہ اسٹوڈیو میں سیٹ لگا کر کی جاتی تھی لیکن آج ہمارا ڈرامہ سیٹ سے نکل کر حقیقی لوکیشن پر آ گیا ہے۔

ایک انٹر ویو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب حالات بدل گئے ہیں اور اسکرپٹ کے مطابق کہانی کو حقیقت کی شکل دینے کیلئے ہمیں لوکیشن کا انتخاب کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں بڑا خوش قسمت انسان ہوں جس نے پی ٹی وی پر کام کیا اور مقبولیت حاصل کی، مجھے نوشے کے کردار سے وہ مقبولیت ملی جس نے کبھی بھی میر اساتھ نہیں چھوڑا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے ٹی وی ڈراموں کی تعداد بھی صحیح طریقے سے یاد نہیں مگر نوشے کا کردار آج بھی میرے ساتھ جڑا ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں