petrol

ڈالر کی اونچی اوڑان،بجلی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے صنعتی شعبہ متاثر ہورہا ہے،میاں خرم الیاس

لاہور(گلف آن لائن) صنعتکار رہنماچیئرمین ٹاؤن شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن لاہو میاں خرم الیاس نے اوپن مارکیٹ میں ڈالر333روپے کی بلند ترین شرح پر پہنچنے اور بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈالر کی اونچی اوڑان،

بجلی،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے صنعتی شعبہ متاثر ہورہا ہے کاروباری اداروں نے 2ستمبر کو بجلی کے بڑھتے ہوئے ریٹ پر شٹر ڈا¶ن ہڑتال کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا ہے اور بجلی کے بڑھتے ہوئی بلوں پر عوام کے ساتھ کاروباری برادری پر سراپا احتجاج ہے.

انہوں نے کہا کہ صرف ڈالر کی قیمت میں اضافہ سے غیر ملکی قرضوں میں 6ہزار ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے ڈالر میں مزید اضافہ سے غیر ملکی قرضوں میں بھی ہوشربا اضافہ ہورہا ہے ڈالر کی اونچی اوڑان سے روپے کی قدر میں مسلسل کمی ہورہی ہے اور پاکستانی کرنسی سری لنکن کرنسی سے بھی بد تر ہوگئی ہے اوراسی بناءپر سٹاک مارکیٹ کریش کرگئی ہے اورکاروباری برادر ی کے 180ارب روپے ڈوب گئے۔

لیکن اس کے باوجود اسٹیٹ بنک سمیت حکومت نے ڈالر کو کنٹرول کرنے کیلئے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے جس پر صنعتکار پریشانی کا شکار ہیں اور لاہور چیمبرز کے صدر کے ساتھ صنعتکاروں کے وفد نے چیف آ ف آرمی سٹاف سے بھی اس مسئلہ پر ملاقات کی ہے جس پر آرمی چیف نے معاشی بحالی کیلئے ٹاسک فورسز کے قیام اور منی چینجرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی یقین دہانی کروائی ہے جس سے معیشت کی بحالی اور ڈالر کا غیرحقیقی اضافہ کو کنٹرول کیا جاسکے گا۔

ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے ٹا¶ن شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین سہیل اکبر،احسن منیر چاولہ وائس چیئرمین کے ہمراہ صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ میاں خرم الیا س نے کہا کہ حکومت بھاری بلوں سمیت کاروباری مسائل حل کرے کیونکہ صنعتی شعبہ ترقی کرے گا تو ملکی معیشت مستحکم اور حکومت کو بیرونی قرضوں سے نجات ملے گی اور مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں