mariyam-orangzaib

عوام نے جنگ ستمبر میں اپنا مخلصانہ اور تاریخی کردار ادا کیا جو ناقابل فراموش ہے۔،مریم اورنگزیب

اسلام آباد (گلف آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ قوم نے جنگ ستمبر1965 کے جذبے سے آگے بڑھنا ہے اور درپیش مشکلات کو شکست دینی ہے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں انہوںنے کہا کہ جنگ ستمبر 1965 کے شہدا اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنے عزم و ہمت اور لازوال قربانیوں سے دشمن کے عزائم خاک میں ملا دئیے تھے، عوام نے جنگ ستمبر میں اپنا مخلصانہ اور تاریخی کردار ادا کیا جو ناقابل فراموش ہے۔

انہوںنے کہا کہ عوام اور افواج کا اتحاد وہ طاقت ہے جسے دشمن ہمیشہ کمزور کرنے کی کوشش کرتا ہے کیونکہ قوم اور افواج جب تک متحد اور یک جان ہیں،بڑے سے بڑے دشمن سے ہم جیت جائیں گے۔

دشمن یہی چاہتے ہیں کہ پاکستان تقسیم اور انتشار کا شکار ہو جائے۔ قوم کو جنگ ستمبر1965 کے جذبے سے درپیش مشکلات کو شکست دینی ہے اور مل کر آگے بڑھنا ہے۔

اللہ تعالی شہدا کے درجات بلند فرمائے جنہوں نے اپنی جانیں قربان کرکے مادر وطن کی آزادی، خودمختاری اور حفاظت کا مقدس فرض نبھایا۔ قوم اپنے ان بہادر بیٹوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے جو آنے والی نسلوں کے لئے اپنا آج قربان کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں