textile

ٹیکسٹائل سیکٹرروئی خریداری میں بدستور سرفہرست رہا

فیصل آباد (گلف آن لائن)پاکستانی ٹیکسٹائل سیکٹرنے کپاس کی فصل کے موجودہ سیزن میں یکم ستمبر2023ئتک ملک بھر سے مجموعی طورپر26لاکھ 15ہزار 271گانٹھ روئی خریدکر کے مقا می روئی کاسب سے بڑاخریداررہا۔

ٹیکسٹائل سیکٹر نے گزشتہ سال 2022ءمیں اسی عرصے کے دوران 13لاکھ 24ہزار759گانٹھ روئی کی خریداری کی تھی۔

ٹیکسٹائل سیکٹر نے پنجاب سے یکم ستمبر2023 تک 8لاکھ68ہزار79گانٹھ روئی کی خریداری کی جبکہ سندھ سے یکم ستمبر تک 17 لاکھ47ہزار 192گانٹھ روئی خرید کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں