اوپن مارکیٹ میںڈالر کی قدر میں مزید8روپے کی کمی واقع ہوئی جبکہ انٹر بینک میں بھی ڈالر307روپے سے گر کر306روپے کی سطح پر آگیا

کراچی ( گلف آن لائن)حکام کی جانب سے اوپن مارکیٹ کی سخت نگرانی کے بعد بدھ کے روز اوپن مارکیٹ میںڈالر کی قدر میں مزید8روپے کی کمی واقع ہوئی جبکہ انٹر بینک میں بھی ڈالر307روپے سے گر کر306روپے کی سطح پر آگیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میںڈالر12پیسہ کمی سے307.10روپے سے گر کر306.98روپے کی سطح پر آگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید8روپے کمی سے320روپے سے گھٹ کر312روپے کی سطح پر آگئی،

دو روز کے دوران اوپن مارکیٹ میں اب تک ڈالر کی قدر میں15روپے کی کمی واقع ہوچکی ہے، یورو کی قیمت فروخت4روپے کمی سے334 اور برطانوی پاو¿نڈ کی قیمت فروخت5روپے کمی سے390روپے کی سطح پر رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں