مقدمے میںنئی دفعات شامل ہونے کے بعد اعجاز چوہدری ،محمود الرشید کا16ستمبر تک جسمانی ریمانڈ منظور

لاہور( گلف ن لائن)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے نو مئی کے واقعات کے مقدمہ میں نئی دفعات شامل ہونے کے بعد پی ٹی آئی کے رہنماﺅں اعجاز چوہدری اور میاں محمود الرشید کا16ستمبر تک جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ۔

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کی جج عبہر گل خان نے سماعت کی۔اعجاز چوہدری اور محمود الرشید کو جیل سے لا کر عدالت میں پیش کیا گیا۔

پولیس نے موقف اپنایا کہ مقدمے میں بغاوت،جنگ چھیڑنے اور عوام کو فسادات پر اکسانے کی دفعات شامل کر دی گئی ہیں۔

نئے الزامات کی تحقیقات کیلئے ملزمان کا دوبارہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے ۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد 16ستمبر تک جسمانی ریمانڈ کی منظوری دیدی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں