china president 2

اعلی معیار کی ترقی اور پائیدار بحالی کا ایک نیا راستہ تلاش کیا جائے، چینی صدر

بیجنگ (گلف آن لائن) چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ ترقی اور سلامتی کو مربوط کیا جائے، اعلی معیار کی ترقی اور پائیدار بحالی کا ایک نیا راستہ تلاش کیا جائے اور شمال مشرقی چین کی جامع احیامیں ایک نیا باب لکھنے کی کوشش کی جائے۔

ہفتہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، صدر مملکت اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے صوبہ ہیلونگ جیانگ کے شہر ہربین میں نئے دور میں شمال مشرقی چین کی جامع احیا کو فروغ دینے سے متعلق ایک سمپوزیم کی صدارت کرتے ہو ئے ان خیا لات کا اظہار کیا.

سمپوزیم سے کیے گئے خطاب میں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نئےدور اور نئےسفر میں شمال مشرقی علاقوں کی جامع بحالی کو فروغ دیا جائے ، نئے ترقیاتی تصور کو مکمل، درست اور جامع انداز میں نافذ کیا جائے ، ملک کی “پانچ پہلووں سےسکیورٹی ” کو برقرار رکھنے میں شمال مشرق کے اہم مشن پر بھرپور انداز میں عمل درآمد کیا جائے ، اعلی معیار کی ترقی اور ایک نئے ترقیاتی پیٹرن کی تعمیر کے اسٹریٹجک کام کو مضبوطی سے عمل میں لایا جائے.

شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ شمال مشرقی چین میں وسائل کی اچھی صورتِ حال ، نسبتا مضبوط صنعتی بنیاد، منفرد جغرافیائی فوائد اور وسیع ترقی کے امکانات ہیں۔ فی الحال شمال مشرق کی جامع احیا کو فروغ دینے کے لئے نئے مواقع سامنے ہیں۔ شمال مشرقی چین کی اہم سٹریٹیجک پوزیشن کو مزید اجاگر کرنے کے لئے ایک نیا ترقیاتی نمونہ تیار کیا جانا چاہیے۔

چینی طرز کی جدیدیت کو فروغ دینے کے لئے، شمال مشرقی چین کے اسٹریٹجک سپورٹ کردار کو مضبوط کرنا ضروری ہے.انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ ایک مضبوط ملک کی تعمیر اور قومی احیاء کے نئے سفر میں ، شمال مشرقی علاقے یقینی طور پر اپنی طاقت کو دوبارہ پانےاور نئی کامیابیاں حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں