shiri-mizari

شیریں مزاری کی گرفتاری پر آئی جی اسلام آباد کیخلاف توہین عدالت کیس سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد (گلف آن لائن) آئی جی اسلام آباد کیخلاف توہین عدالت کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق عدالتی حکم کے باوجود سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی گرفتاری پر توہین عدالت کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے،آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان کیخلاف کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 28 ستمبر کو کیس سماعت کیلئے مقرر کیا ہے،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کیس کی سماعت کریں گے۔آئی جی اسلام آباد کیس میں غیر مشروط معافی نامہ جمع کروا چکے ہیں،آئی جی کی معافی قبول ہو گی یا پھر کارروائی آگے بڑھے گی؟ فیصلہ آئندہ سماعت پر ہو گا۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں آئی جی نے 25 ہزار جرمانے کی رقم شیریں مزاری کو دی تھی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سماعت کی۔آئی جی اسلام آباد نے ہائیکورٹ کے حکم پر 25 ہزار جرمانہ ادا کیا،آئی جی نے کمرہ عدالت میں 25 ہزار جرمانے کی رقم شیریں مزاری کو دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیریں مزاری کیخلاف مقدمات کا ریکارڈ طلب کر لیا،عدالت نے 19 ستمبر تک ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی تھی۔ جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئی جی اسلام آباد پر جواب جمع نہ کرانے پر 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا تھا،جسٹس طارق محمود جہانگیری نے 3 صفحات پر مشتمل تحریری حکمنامہ جاری کیا۔

عدالت کے بار بار حکم کے باوجود جواب جمع نہ کرانے پر آئی جی اسلام آباد پر جرمانہ عائد کیا گیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت سے قبل آئی جی 25 ہزار روپے پٹیشنر شیریں مزاری کو دیں،آئی جی اسلام آباد کو جواب جمع کرانے کا حکم دے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں