textile-company

ٹیکسٹائل کمپنی انٹرلوپ کے خالص منافع میں گزشتہ سال کے 63 فیصدکی نموریکارڈ

اسلام آباد (گلف آن لائن) ٹیکسٹائل کی بڑی کمپنی انٹرلوپ لیمیٹڈ کے خالص منافع میں گزشتہ سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر63 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

کمپنی کی طرف سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کردہ مالیاتی بیان کے مطابق مالی سال 2023 میں کمپنی کو20.172 ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہواجو مالی سال 2022 کے مقابلہ میں 63 فیصدزیادہ ہے، مالی سال 2022 میں انٹرلوپ لیمیٹڈ کو 12.35 ارب روپے کاخالص منافع حاصل ہواتھا،

گزشتہ مالی سال میں کمپنی کی فی حصص آمدنی 14.39 روپے ریکارڈکی گئی جومالی سال 2022 میں 8.82 روپے فی حصص تھی۔گزشتہ مالی سال کے آخری سہ ماہی میں کمپنی کے خالص منافع میں سالانہ بنیادوں پر12 فیصدکی نموہوئی،

گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی میں کمپنی کو6.003 ارب روپے کا بعدازٹیکس منافع حاصل ہواجومالی سال 2022 کی اسی مدت میں 5.36 ارب روپے تھا۔آخری سہ ماہی میں کمپنی کی فی حصص آمدنی 4.28 روپے ریکارڈکی گئی جو مالی سال 2022 کی اسی مدت 3.83 روپے تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں