”چند ماہیا“صرف ایک گانا نہیں یہ ایک تجربہ ہے، عاصم اظہر

لاہور(گلف آن لائن) نامور گلوکار عاصم اظہر نے کہا ہے کہ ”چند ماہیا“صرف ایک گانا نہیں ہے یہ ایک تجربہ ہے اور مجھے امید ہے یہ ہر اس شخص کے ساتھ گونجتا ہے جو اسے سنتا ہے۔عاصم اظہر نے حال ہی میں اپنا نیا گانا یوٹیوب پر ریلیز کیا ہے جسے اب تک ہزاروں لوگ دیکھ چکے ہیں۔

گانے کی شاعری، میوزک کمپوزیشن اور پروڈکشن عاصم اظہر کی ہے جبکہ عاصم اظہر کے علاوہ علی رضا، حسن علی بطور میوزک کمپوزر، رامس علی بطور لیریسسٹ اور سلمان نصیر نے بطور میوزک پروڈیوسر فرائض انجام دیئے۔

گلوکار عاصم اظہر نے بتایا کہ حال ہی میں ریلیز کیا گیا گانا ”چند ماہیا“اپنی منگیتر سے متاثر ہوکر لکھا ہے جبکہ اس سے قبل ان کے تمام خوشی کے گانے بھی انہی کے لیے لکھے ہیں۔نامور گلوکار عاصم اظہر اور اداکارہ اور ماڈل میرب کی مارچ 2022 میں منگنی ہوئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں