fbr

ٹیکس ایڈوائزر زایسوسی ایشن کے وفد کی ایف بی آر کے ممبر ان سے ملاقات

لاہور(گلف آن لائن) پاکستان ٹیکس ایڈوائزر زایسوسی ایشن کے صدر میاں عبد الغفار، جنرل سیکرٹری خواجہ ریاض حسین کی قیادت میں وفد نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ممبر پالیسی آفاق احمد قریشی،ممبر آپریشن میر بادشاہ خان وزیر،ممبر لیگل عاصم مجید اور چیف سیلز ٹیکس آپریشن ضیغم عباس سے ملاقات کر کے ٹیکسیشن سے متعلقہ مسائل خصوصاًریٹرن میں تبدیلیوں سے پیش آنے والی مشکلات اور7ای بارے تبادلہ خیال کیا۔

وفد کی جانب سے ایف بی آر کے حکام سے گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں تین ماہ کی توسیع کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ ایف بی آر کے حکام نے تمام مسائل کو زیر غور لانے اور انہیں حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

پاکستان ٹیکس ایڈوائزر زایسوسی ایشن کے صدر میاں عبدالغفار اورجنرل سیکرٹری خواجہ ریاض حسین نے بتایا کہ موجودہ حالات میں جب 75ارب کی امپورٹ بندہو گئی ہے تو ایسے میں ریونیو ٹارگٹ پورے کرنا آسان نہیں ہوگا۔آج 7ای ایک فیصد ہے لیکن آنے والے دنوں میں یہ دو سے ڈھائی فیصد ٹیکس پر جائے گا۔

انہوںنے کہا کہ ایف بی آر کے حکام کو ملاقات کرکے اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیاہے اور انکم ٹیکس گوشواروں کی تاریخ میں تین ماہ کی توسیع کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ریٹرن میں آنے والے مسائل فوری حل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ٹیکس دہندگان کے لیے ایمنسٹی سکیم کا مطالبہ بھی کیا ہے تاکہ حکومت کے پاس ریونیو آجائے تاکہ ٹیکس اہداف پورے ہو سکیں اور لوگ ٹیکس نیٹ میں شامل سو سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں