maryam-aurangzaib25

الیکشن کی تاریخ کا اعلان کئے جانے کا امکان،مسلم لیگ ن کا ردِعمل

اسلام آباد (گلف آن لائن) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عارف علوی صدارتی مدت پوری ہونے پر ایوانِ صدر خالی کرنے کی تاریخ دیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیرِ اطلاعات اور رہنما مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے انتخابات کی تاریخ دئیے جانے کے امکان پر مسلم لیگ ن کا ردِعمل دے دیا۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ صدر مملکت عارف علوی اپنا بوریا بستر اٹھائیں اور پی ٹی آئی سکریٹریٹ منتقل ہوجائیں۔

یہ الیکشن نہیں صرف ملک میں معاشی،سیاسی اور آئینی بحران چاہتے ہیں۔چار سال ملکی معیشت تباہ اور ملک کو ڈیفالٹ کرنے والے کٹھ پتلی ملک میں ایک نیا آئینی بحران پیدا کرنے پرتلی ہے جس کا انہیں کوئی اختیار ہے اور نہ ہی سیاسی و اخلاقی جواز حاصل ہے۔

انکا کہنا تھا کہ چار سال ملک کے ساتھ معاشی اور ریاستی دہشت گردی کرنے والے ہی 16 ماہ کے معاشی،سیاسی اور خارجی پالیسی کے استحکام کے خلاف سازش کرنے والے ہیں۔ملک میں امن اور استحکام عمران خان سے برداشت نہیں ہو رہا۔عوام کی ترقی،روزی،روٹی کے دشمن آج کے حالات کے ذمہ دار ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ خود غرض سازشی موقع ملتے ہی ملک اور عوام پر ایک نیا وار کرتے ہیں۔یہ ملک میں افراتفری اور ٹکرا¶ کی ایک اور مذموم کوشش ہے۔ آئینی منصب کی آڑ میں ایک اور 9 مئی کی تیاری دکھائی دے رہی ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ پٹرول بم،شہداءو قومی یادگاروں کی بے حرمتی کی گئی۔

ملک میں افراتفری اور فساد کی یہ سازش بھی ناکام ہو گی۔یاد رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے الیکشن کی تاریخ دئیے جانے کا امکان ہے۔یہ دعویٰ سینئر اینکر کامران شاہد نے کیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان کہا کہ مصدقہ ذرائع نے بتایا کہ صدر عارف علوی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنے والے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں