dollar 4

اوپن مارکیٹ میں ڈالر انٹربینک سے بھی سستا ہو گیا

کراچی (گلف آن لائن) اوپن مارکیٹ میں ڈالر انٹربینک میں سے بھی سستا ہو گیا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3.50 روپے سستا ہو گیا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 300.50 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی خریداری 298 روپے تک ہونے لگی۔ گذشتہ ہفتہ کاروبار کے اختتام پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 304 روپے پر بند ہوا تھا۔ جب کہ انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 1.55 روپے کی کمی ہوئی ہے۔انٹربینک میں ڈالر 301.40 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

گذشتہ ہفتہ کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 302.95 روپے پر بند ہوا تھا۔علاوہ ازیں ڈالر سمگلنگ کے خلاف کارروائیاں بھی جاری ہیں۔ ایف آئی اے نے کوئٹہ میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے ڈالر سمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے نے ہزارہ ٹا¶ن میں مکان پر چھاپہ مار کر ایک کروڑ امریکی ڈالرز برآمد کر لیے ہیں۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے نے دوران کارروائی 2 ملزمان آغا اعجاز اور مشتاق خان کو گرفتار کرلیا۔ذرائع ایف آئی اے کے مطابق گرفتار دونوں ملزمان افغان شہری ہیں جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔خیال رہے کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر27روپے سستا ہو گیا جبکہ یورو اور برطانوی پونڈ کی قدر میں بھی35سی45روپے تک کی ریکارڈ کمی واقع ہوئی ہے۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق کئی مہینوں کے بعد گذشتہ ہفتہ کرنسی مارکیٹ میں غیر ملکی کرنسیوں کے مقابلے پاکستانی روپیہ کی قدر میں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔ ایک ہفتے کے دوران اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں2.50روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قدر306روپے سے گھٹ کر 303.50روپے پر آگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 27روپے کم ہو گئی اور ڈالر کی قدر329روپے سے کم ہو کر302روپے کی پست سطح پر آ گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں