shilpa-shati

میری پیدائش سے قبل والدہ کو اسقاط حمل کا مشورہ دیا گیا، شلپا شیٹی

ممبئی (گلف آن لائن)بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی نے کہاہے کہ ہمیشہ یقین رہا دنیا میں کسی خاص مقصد کے لئے آئی ہوں،پیدائش سے قبل والدہ کو اسقاط حمل کا مشورہ دیا گیا۔

ایک انٹرویو میں شلپا شیٹی نے بتایا کہ میری پیدائش سے قبل والدہ حاملہ ہوئیں تو انہیں محسوس ہوتا تھا وہ مجھے کھو دیں گی،ڈاکٹروں نے بھی اسقاط حمل کا مشورہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ بچے کی پیدائش ممکن نہیں ہوسکے گی، مگر پھر میں پیدا ہوئی،مجھے آج بھی ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے میں زندہ بچ گئی ہوں۔

شلپا نے کہا کہ ہمیشہ یقین رہا میں دنیا میں کسی مقصد کے لئے آئی ہوں،میری فلمیں میری زندگی میں سہارے کا کردار ادا کرتی ہیں، میں شائد ان لوگوں کے لئے حوصلہ افزائی کا ذریعہ ہوں جو برے حالات سے گزر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں