engro

تمام کھاد ڈیلرزکو ریٹ لسٹیں نمایاں جگہوں پرآویزاں کرنے کی ہدایت

فیصل آباد (گلف آن لائن) فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ،چنیوٹ سمیت صوبہ بھر میں تمام کھاد ڈیلرز کو ریٹ لسٹیں نمایاں جگہوں پر آویزاں کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اورکہاگیاہے کہ محکمہ زراعت کے افسران کی اچانک چیکنگ کے دوران فہرستوں کی عدم موجودگی پر متعلقہ ڈیلرز کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور ان کے لائسنس کی منسوخی سمیت کسی بھی انتہائی قانونی اقدام سے گریز نہیں کیاجائیگا۔

نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت فیصل آباد کے ترجمان نے بتایا کہ محکمہ کے اعلیٰ حکام کے علم میں یہ بات لائی گئی ہے کہ بعض مقامات پر کچھ خود غرض مفاد پرست کھاد ڈیلرز مقررہ نرخوں سے زائد قیمت پر کھاد فروخت کررہے ہیں اور اس طرح کاشتکاروں کا استحصال کیاجارہاہے۔ انہوں نے بتایاکہ حکومتی ہدایات کی روشنی میں ناجائز منافع خور کھاد ڈیلرز کے خلاف فوری کریک ڈا¶ن کا آغازکیاجارہاہے۔

انہوں نے کہاکہ اگر دوران چیکنگ کسی جگہ پر ریٹ لسٹیں آویزاں نہ پائی گئیں یا کسی مقام پر مقررہ نرخوں سے زائد اوور چارجنگ کی شکایت ملی تو متعلقہ ڈیلرز کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور نہ ہی بعدازاں کوئی عذر قابل قبول ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں