rana-sana-ullah2

فروری کے پہلے ہفتے میں الیکشن ہوں گے، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد (گلف آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ فروری کے پہلے ہفتے میں الیکشن ہوں گے، نواز شریف کی نااہلی ختم ہو چکی، ان کو جس کیس میں سزا ہوئی وہ کمزور ہے۔

ایک انٹرویومیں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ وہ اپنی سزا کے خلاف نظرثانی اپیل کریں گے جس میں ضمانت یقینی ہے۔رانا ثناءا للہ نے کہا کہ فروری کے پہلے ہفتے میں الیکشن ہوں گے، حلقہ بندیوں کے بعد انتخابات ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ حلقہ بندیوں کا عمل شروع ہونے کے بعد صدر انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہیں کر سکتے۔

انہوںنے کہاکہ الیکشن سے قبل ٹرانسفر پوسٹنگ ہوتی ہیں، پیپلز پارٹی کی تنقید کا کوئی جواز نہیں، پی پی کو انتخابات سے قبل ٹرانسفر پوسٹنگ کا بیانیہ سوٹ کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں