dr-yasmin-rashid18

یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ کی علاج کے لیے درخواست منظور

لاہور(گلف آن لائن) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد اور سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی علاج کے لیے درخواست منظور کرلی۔

یاسمین راشد نے سروسز ہسپتال میں کینسر کے ٹیسٹ کرانے کی اجازت مانگی تھی جس پر عدالت نے جیل حکام کو ان کے سروسز ہسپتال سے کینسر ٹیسٹ کرانے کا حکم دے دیا۔عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ جیل حکام یاسمین راشد کو ہسپتال میں کینسر ٹیسٹ کے لیے لے کر جائیں۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد 9مئی کے جلا ﺅگھیرا ﺅکے مقدمات میں جیل میں ہیں۔علاوہ ازیں انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق گورنر عمر سرفرازکے علاج کے لئے درخواست منظور کر لی۔وکلانے عمر سرفراز چیمہ کی جانب سے درخواست دائر کی جس میں کہا گیا کہ عمر چیمہ کو ویل چیئر پر عدالت پیش کیا جاتا ہے،

وہ کمر کی تکلیف سمیت دیگر امراض میں مبتلا ہیں، جیل سے باہر علاج کے لئے عدالت کی اجازت درکار ہے اجازت دی جائے۔انسداد دہشتگردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے علاج کے لئے دائر درخواست منظور کرتے ہوئے جیل حکام کو فوری سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ کے چیک اپ کرانے کا حکم دے دیا۔واضح رہے کہ سابق گورنر عمر سرفراز 9 مئی جلا گھیرا کے مقدمات میں جیل میں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں