canadian-govt

کینیڈین حکومت کی اشیائے خورونوش کی قیمتیں کم نہ کرنے والوں کو نئے ٹیکسز عائد کرنے کی دھمکی

اوٹاوا (گلف آن لائن) کینیڈین حکومت نے اشیائے خورونوش کی قیمتیں کم نہ کرنیوالوں کو نئے ٹیکسز عائد کرنے کی دھمکی دے دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ اشیائے خوردونوش کی بڑھتی قیمتوں پر قابو پانے کیلئے اقدامات نہ کرنے پر سپرمارکیٹس کو نئے ٹیکسز کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وال مارٹ اور کوسٹکو سمیت پانچ بڑی سپرمارکیٹ چینز کے سربراہان تھینکس گیونگ سے قبل بڑھتی قیمتوں پر قابو پانے کی منصوبہ بندی کریں۔انہوں نے کہا کہ کرائے کے نئے اپارٹمنٹس کی تعمیر کے لئے سیلز ٹیکس معاف کیا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ اگر منصوبہ متوسط طبقے،محنت کرنے والے لوگوں کو حقیقی ریلیف فراہم نہیں کرتا ہے تو ہم مزید کارروائی کریں گے، اس بارے ٹیکس اقدامات سمیت کسی چیز کو مسترد نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس بات کا کوئی مطلب نہیںکہ سپر مارکیٹ چینز ایسے وقت میں ریکارڈ منافع کما رہی ہیں جب بہت سے کینیڈین اپنی ضروریات پوری کرنے کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں