آصف زرداری

مرتضیٰ مرتضی بھٹو شہید بہادر جمہوریت پسند لیڈر تھے،آصف زرداری

کراچی (گلف آن لائن)سابق صدر مملکت اور صدر پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز آصف علی زرداری نے میر مرتضیٰ بھٹو کے یوم شہادت کے موقع پر اپنے پیغام میں میر مرتضیٰ بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ مرتضیٰ بھٹو شہید بہادر جمہوریت پسند لیڈر تھے۔سابق صدر نے کہا کہ کہ میر مرتضیٰ بھٹو شہید کا قتل پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت اور جمہوریت کے خلاف گھناؤنی سازش تھی ۔

انہوں نے کہا کہ میر مرتضیٰ بھٹو شہید نے آئین اور جمہوریت کی بحالی کیلئے جدوجہد کی تھی۔آصف علی زرداری نے کہا کہ میر مرتضیٰ بھٹو شہید کا قتل در اصل محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی جمہوری حکومت کے خاتمے کی سازش تھی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں