ریشم

فلموں میں کام نہیں کرنا چاہتی تھی، رخسانہ نور نے قائل کیا ‘ ریشم

لاہور(نیوز ڈیسک) نامور اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ میں بالکل بھی فلموں میں کام نہیں کرنا چاہتی تھی لیکن رخسانہ نور نے مجھے اس کے لئے قائل کیا ، ریمبو بہت بڑے ڈانسر ہیں ۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ میں صرف ڈراموں میں کام کرنا چاہتی تھی

،رخسانہ نور ایک اخبار کے لئے بھی کام کرتی تھیں ،انہوںنے میرا انٹر ویو کیا تو مجھے کہا کہ فلموں میں آئو جس پر میں نے انہیں کہا کہ مجھے اس کا شوق نہیں ہے جس پر انہوں نے کہا کہ آپ فلم کے پریمئر میں آئو جہاں میں سید نور کی فلم کا پریمئر دیکھا تو میں قائل ہو گئی کہ فلم میں کام کروں گی ،مجھے فلم انڈسٹری میں لانے والی رخسانہ نور ہیں ۔

ریشم نے کہا کہ ریمبو بہت بڑے ڈانسر ہیں ، جب آپ ان کے ساتھ ڈانس کر رہے ہوں تو ان کی طر ح محنت کرنا پڑتی ہے۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں