ماہرہ خان

شادی سب سے مشکل مگر آسان ترین فیصلہ تھا، ماہرہ خان

کراچی (نیوز ڈیسک)سپرسٹار ماہرہ خان نے کہا ہے کہ شادی زندگی کا سب سے مشکل مگر آسان ترین فیصلہ تھاانسٹا گرام پر ماہرہ خان نے اسٹوری شیئر کرتے ہوئے شادی کے پر مسرت موقع پر ملنے والی محبتوں اور نیک تمناں پر اظہارِ تشکر کیا ہے۔

انہوں نے لکھا ہے کہ آپ سب کی محبتوں اور دعاں کا بہت بہت شکریہ!میں مسلسل حالت شکر میں ہوں الحمد اللہ۔ماہرہ خان نے لکھا ہے کہ میں آپ سب کے ساتھ شادی کی مختلف تقریبات و یاد گاروں کو شیئر کروں گی، میں ٹیکنالوجی کے استعمال میں تھوڑی سست ہوں براہِ کرم مجھے برداشت کریں۔

انہوں نے اپنے ساتھ بیٹے اذلان اور شوہر سلیم کریم کیلئے دعائوں کی درخواست بھی کی ہے اور لکھا ہے کہ یہ میری زندگی کا سب سے مشکل لیکن سب سے آسان فیصلہ تھا، مجھے آپ سب سے بہت پیار ہے، سب کی شکر گزار ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں