پھلوں

مارکیٹوں ،گلی محلوں میں پرچون سطح پر پھلوں اور سبزیوں کی من مانے نرخوں پر فروخت

لاہور(گلف آن لائن )صوبائی دارالحکومت کی مختلف مارکیٹوں اور گلی محلوں میں پرچون سطح پر پھلوں اور سبزیوں کی سرکاری نرخنامے کی بجائے من مانے نرخوں پر فروخت کا سلسلہ عروج پر رہا، قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے ذمہ دارافسران اور عملہ فیلڈ میں نکل کر قیمتیں چیک کرنے کی بجائے چھاپوں اور جرمانوں کے جعلی اعدادوشمار جاری کرنے لگے ۔ تفصیلات کے مطابق آلو شوگر فری درجہ اول کی سرکاری نرخنامے میں قیمت87روپے مقرر کی گئی تاہم مختلف مقامات پر 100روپے تک فروخت جاری رہی ،

آلو شوگر فری درجہ دوم75کی بجائے90، آلو شوگر فری درجہ سوم65کی بجائے75،پیاز درجہ اول105کی بجائے130، پیاز درجہ دوم95کی بجائے110، پیاز درجہ سوم85کی بجائے90،ٹماٹر درجہ اول120کی بجائے150،ٹماٹر درجہ دوم110کی بجائے130،ٹماٹر درجہ سوم90کی بجائے100،لہسن دیسی290کی بجائے370سے380،لہسن ہرنائی450کی بجائے500سے520،ادرک تھائی لینڈ1280کی بجائے1400،ادرک انڈونیشیائ1060کی بجائے1200،کھیرا فارمی74کی بجائے90،میتھی 225کی بجائے250سے260،بینگن115کی بجائے140سے150،بند گوبھی125کی بجائے150،پھول گوبھی145کی بجائے180،

شملہ مرچ210کی بجائے250سے260،بھنڈی125کی بجائے150سے160،شلجم125کی بجائے150،اروی145کی بجائے170سے180،مٹر400کی بجائے480سے500،کریلا125کی بجائے150سے160،سبز مرچ درجہ اول165کی بجائے200، سبز مرچ درجہ دوم105کی بجائے140،پھلیاں موٹی105کی بجائے120، پھلیاں باریک155کی بجائے180،لیموں چائنہ115کی بجائے140،ٹینڈے دیسی155کی بجائے180،مولی 64کی بجائے70،گھیا کدو145کی بجائے170،گھیا توری95کی بجائے120،گاجر چائنہ185کی بجائے200 ،گاجر دیسی120کی بجائے140جبکہ حلوہ کدو64کی بجائے70سے75روپے کلو تک فروخت کیا گیا ۔پھلوں میں سیب گاچہ درجہ اول190کی بجائے270سے280،

سیب گاچہ درجہ دوم125کی بجائے180سے200، سیب گاچہ درجہ سوم100کی بجائے140سے150،سیب کالا کولو پہاڑی درجہ اول215کی بجائے300، سیب کالا کولو پہاڑی درجہ دوم135کی بجائے200، سیب کالا کولو پہاڑی درجہ سوم100کی بجائے150سے160،کیلا درجہ اول درجن130کی بجائے200، کیلا درجہ دوم درجن90کی بجائے150سے160، کیلا درجہ سوم درجن70کی بجائے100،امرود درجہ اول135کی بجائے150،امرود درجہ دوم85کی بجائے100،انار بدانہ485کی بجائے550سے570،انار دانے دار330کی بجائے400،

انار قندھاری220کی بجائے240سے250،گرما85کی بجائے90،آڑو درجہ اول220کی بجائے270سے280،آڑو درجہ دوم155کی بجائے180،پپیتا250کی بجائے270سے280،میٹھا درجہ اول درجن145کی بجائے170، میٹھا درجہ دوم درجن100کی بجائے130،انگور سندر خانی345کی بجائے400،جاپانی پھل درجہ اول155کی بجائے170سے180 ،جاپانی پھل درجہ دوم110کی بجائے120جبکہ کھجور ایرانی550کی بجائے630سے640روپے کلو تک فروخت ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں