نواز شریف

نواز شریف کی وطن واپسی کیلئے دبئی سے خصوصی طیارہ بک کرالیا گیا

لندن(نیوز ڈیسک)مسلم لیگ(ن)کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی کےلیے دبئی سے اسپیشل طیارہ بک کرائے جانے کی تصدیق ہوگئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف جس خصوصی پرواز سے پاکستان پہنچیں گے اسے امید پاکستان کا نام دیا جائے گا اور اس اسپیشل فلائٹ میں تقریبا 150افراد کی گنجائش ہے،

نواز شریف عمرے کی ادائیگی کیلئے آج لندن سے سعودی عرب روانہ ہوں گے جہاں تقریبا ایک ہفتہ قیام کے دوران وہ سعودی اعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے جب کہ سابق وزیراعظم سعودی عرب کا دورہ مکمل کرکے 17یا 18اکتوبر کو دبئی پہنچیں گے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کی دبئی میں بھی کئی ملاقاتیں طے ہیں، وہ دبئی میں 3دن قیام کے بعد 21اکتوبر لاہور کیلئے روانہ ہوں گے،ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف 21اکتوبر کو پاکستان جانے کیلئے دبئی سے لیگی کارکنوں اور صحافیوں کے ساتھ روانہ ہوں گے، خصوصی پرواز دبئی سے اسلام آباد پہنچ کر آدھے گھنٹے بعد لاہور کیلئے اڑان بھرے گی جہاں سابق وزیراعظم مینار پاکستان پر جلسے سے خطاب کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں