امریکی صدر

امریکی صدر نے ایک بار پھر فلسطین پر بمباری کواسرائیل کا حق اور فرض قرار دیدیا

واشنگٹن(گلف آن لائن)اسرائیل پر حماس کے حملوں کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک بار پھر فلسطین پر اسرائیلی جارحیت اور بمباری کو اسرائیل کا حق اور فرض قرار دے دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر نے اسرائیل کو اپنے ساتھ کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ حملوں کا جواب دینا اسرائیل کا حق اور فرض ہے،

امریکا یقینی بنائے گا کہ اسرائیل اپنا دفاع کرسکے۔دوسری جانب اسرائیل کے وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے امریکی صدر جو بائیڈن سے ٹیلی فونک رابطے کے دوران حماس کے حملوں کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حماس جیسے حملے ہولوکاسٹ کے بعد کبھی نہیں دیکھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں